سونگ کی مدھر دھنیں دل کی تاروں کو ہلا دیں گی،اشرف راہی،کوثر جاپانی
لاہور (یو این پی) معروف شاعراسحاق ڈارکا پنجابی و سرائیکی نیادوگانہ ” تیرے نال میں ہوواں“ سروں کی ملکہ ملتانی کوئل سنگر کوثر جاپانی اورسنگر اشرف راہی کی مدبھری آواز میں ریکارڈ کیاگیا جسے عید الفطر کے موقع پہ ریلیز کیا جا رہا ہے تفصیل کے مطابق معروف شاعراسحاق ڈار کا لکھا ہوا پنجابی وسرائیکی دوگانہ و بولیاں ملتانی کوئل سنگر کوثر جاپانی اورسنگر اشرف راہی کی آواز میں ریکارڈکیا گیا جسے عید پرمسرت موقع پہ ٹی پی گولڈکے زیر اہتمام ریلیزکیا جا رہا ہے سنگر کوثر جاپانی اورسنگر اشرف راہی نے یواین پی کو بتایا کہ ہمارے نئے گیت کی شاعری بہت اعلی ہے جبکہ اس سونگ کی مدھر دھنیں دل کی تاروں کو ہلا دیں گی شائقین موسیقی اسے مدتوں یاد رکھیں گے اور کسی گیت کا عوام میں مقبول ہونا سنگر کا سرمایہ حیات ہوتا ہے