قصور اور نواح میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

Published on June 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

قصور(یواین پی)قصور اور نواح میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔دیپالور روڈ سوہڈیوال کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار یاسین زخمی اور اسکی بیوی خورشید بی بی موقع پرہی جاں بحق ہو گئی اور تلونڈی کے قریب کیری ڈبہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر جس سے محمد انور نامہ شخص شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکااور دم توڑ گیا تو محمد انور کے ورثاء نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے محمدانور کی موت واقع ہو ئی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ محمد انور کو جب لایا گیا تو اسکی حالت انتہائی تشویش ناک تھی اسی لئے اسے لاہور ریفر کردیا تھا تاہم پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین میت کو لیکر اوکاڑہ راونہ ہوگئے جبکہ ں نظام پورہ روڈ چونیاں میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے چارافراد علی حسین،محمد سرور، عامر اور تصور زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے چونیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes