غریبوں کو خو شیوں میں شامل کریں عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی ایم اے ٹھاکر

Published on June 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

زکو ة ،فطرانہ اور دیگر صدقات حق داروں تک پہنچا کر انہیں عید کی خو شیوں میں شامل کریں
لاہور( یواین پی) عید خوشیوں اور محبتوں بھرا پیغام ہے عید کے موقع پہ جہاں ہم اپنوں کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا اہتمام کرتے ہیں وہاں ہمیں غریبوں، مسکینوں ،یتیموں کے لئے بھی خوشیوں کا بندوبست کرنا چاہیے اگر ہم اپنی مالی عبادات یعنی زکو ة ،فطرانہ اور دیگر صدقات حق داروں تک پہنچا کر انہیں عید کی خو شیوں میں شامل کریں تو یقینا عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی ان خیالات کا اظہار معروف ایکٹر ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے عید کے پر مسرت موقع پہ اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر شکرانے اور خوشی کا عظیم دن ہے اس دن کی آمد پر میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اہل اسلام کو دلی مبارک باد پیش کرتاہو ں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题