عید مسلمانوں کے لئے انعام کا دن ہے دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں
لاہور(یواین پی) عیدمسلمانوں کے لئے ماہ صیام کے بعد ایسا تہوار ہے جس روز مسلمان خوشیاں مناتے ہیں یہ روز رب کائنات کی جانب سے مسلمانوں کے لئے انعام کا دن ہے عالم اسلام عید کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ سے مناتے ہیںاہلیان اسلام کو دلی عید مبارک ہو ان خیالات کا اظہار اسٹیج کی دنیا کے ابھرتے ہوئے نیو ٹیلنٹ سلمان چوہدری نے یواین پی سے ایک انٹرویو کے دوران کیا واضح رہے یہ معرف ایکٹر ایم اے ٹھاکر کے صاحبزادے ہیںانہوں نے عید کے پرمسرت موقع پہ میڈیا کے ذریعہ اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پہ ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ ہمارے اردگرد ایسے بے بس اور مجبور لوگ بھی ہیں جو ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں ان حالات میں وہ انعام اورپر مسرت روز خوشیاں کیسے منا سکتے ہیں ان ناداروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں