ریاض: (یواین پی) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے پیر کی شام 29 رمضان المبارک سنہ 1440ھ کے شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی عرب میں قمری مہینوں کا چاند سپریم کورٹ کی ہدایت پر دوربینوں کی مدد یا براہ رویت سے دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے۔ اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں اپنا بیان ثابت کرنا ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سعودی باشندوںاور دیگر مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوموار کی شام عید کا چاند دیکھیں۔سعودی عدالت کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹیوں اور انفرادی سطح پر چاند دیکھنا کار ثواب قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ رویت ہلال میں مدد کرنا نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔