عید قریب آتے ہی نئے اور کرارے نوٹوں کی بلیک مارکیٹنگ شروع

Published on June 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

کراچی: (یواین پی) عید کے قریب آتے ہی نئے اور کرارے نوٹوں کی بلیک مارکیٹنگ شروع ہوگئی، گڈی پر 400 روپے تک اضافی وصول کیے جانے لگے۔عید کی آمد سے قبل نئے اور کرارے نوٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، عوام کی سہولت کے لئے سٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کا بھی آغاز کیا مگر پھر بھی کئی افراد نئے نوٹوں کی گڈی سے محروم رہے، طلب بڑھی تو نئے نوٹوں کی گڈی پر کراچی کی مقامی مارکیٹ میں 150 روپے 400 روپے تک اضافی وصول کیے جانے لگے۔اس وقت 10 روپے کے کرارے نوٹوں کی گڈی پر 200 روپے، 50 روپے والی گڈی پر 250 روپے، 100 روپے نئے نوٹوں کی گڈی پر 300 روپے جبکہ 500 روپے والی گڈی پر اضافی 400 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes