کراچی: (یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔شریک چیئر مین پیپلز پارٹی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، موجودہ حکمراں صرف جھوٹے وعدے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری دولت پور گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر بہادر ڈاہری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور بعد میں اپنے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی افطار پارٹی میں بھی شرکت بھی کی۔