کراچی: (یواین پی) چمپئینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس نے عید کے موقع پر پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے ورلڈ کپ گانا بنا دیا، گلوکار سکندر علی بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔چمئپنزز ٹرافی میں قومی ٹیم کا حصہ فاسٹ باؤلر رومان رئیس گلوکاری میں بھی باونسر مار رہے ہیں۔ انجری کے باوجود شاہینوں کو سپورٹ کرنے میدان میں اتر آئے۔قومی کرکٹر کے ورلڈ کپ سانگ نے دھوم مچا دی جو عید پر قومی ٹیم کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے گانے پر بہت محنت کی ہے۔رومان رئیس کا کہنا ہے کہ جب وہ گانا گاتے ہیں تو خود کو میدان میں محسوس کرتے ہیں۔ساتھی گلوکار بھی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے پرامید نظر آئے۔قومی کھلاڑٰ رومان رئیس پرعزم ہیں کہ پاکستان نے جس طرح میگا ایونٹ میں کم بیک کیا ہے ورلڈ کپ ٹرافی بھی جیت کر وطن لائیں گے۔