اسلام آباد: (یواین پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وطن واپسی کا پلان بنا لیا، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی 9 مئی کو وطن واپسی کی خبر کی تصدیق کر دی۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کی 9 مئی کو وطن واپسی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف انشااللہ اتوار کی صبح 4 بجکر 50 منٹ پر وطن واپس پہنچیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا قائد حزب اختلاف شہباز شریف اتوار کی علی الصبح لاہور پہنچیں گے۔ انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا جھوٹے، نالائق اور نااہل مخالفین منفی سیاست کے لئے مصنوعی بیانیے کا سہارا تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا دو درجن ادھارے اور جھوٹ بولنے والے ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، شہباز شریف کے وطن واپس لوٹنے سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔