عید کے رنگ اداکارہ روز بٹ اور اداکارہ حمیرا ناز کے سنگ

Published on June 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

انٹرویو؛ڈاکٹر بی اے خرم
معروف ماڈل و اداکارہ روز بٹ اور اداکارہ حمیرا ناز نے عید کے موقع پہ یواین پی سے خصوصی انٹرویوکے دوران بتایا کہ عیدالفطرمذہبی تہوار ہوتا ہے جیسے ہم عقیدت و احترام کے ساتھ ساتھ مذہبی جوش و جذبہ سے مناتے ہیں اور ایسے موقع پہ کلائیوں میں کانچ کی رنگ برنگی خوبصورت چمکیلی چوڑیاں ،ہاتھوں پہ مہندی کے دلکش ڈیزائن ،دیدہ زیب کپڑے ،میٹھی سویاں،لذیذ پکوان،عزیز و اقارب اور دوستوں سے ہلہ گلہ،عیدی دینا،عیدی لینا یہ سب کچھ ہوتا ہے اگر ہم یہ سب چیزیں عید سے نکال دیں تو پھر عید کی خوشیاں اور رنگ پھیکے پڑجاتے ہیں اور خوشیوں اور مسرتوں کے ایسے موقع پہ ہم اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ غریبوں ،مسکینوں اور یتیموں کو بھی شامل کرتے ہیں جس سے ایک راحت اور اطمینان قلب ملتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes