شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ،فوجی جوانوں کی بہادری اورقربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں:صدر مملکت اور وزیر اعظم

Published on June 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے،فوجی جوانوں کی بہادری اورقربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں, چند دشمن عناصر قبائلی علاقے کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں،ریاست ان عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی .نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گرد حملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے دھماکے میں پاک فوج کے3افسران اورایک جوان کی شہادت پرگہرے دکھ اورغم کااظہار کیا ہے ۔صدر مملکت اور وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شرپسندعناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کےدشمن ہیں،قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی بہادری اورقربانیوں کوسلام پیش کرتاہوں،خڑکمرمیں بارودی سرنگ دھماکےمیں جوانوں کی شہادت پرانتہائی افسوس ہے،شہداکےاہل خانہ سےتعزیت، زخمیوں کی جلدصحت یابی کےلیےدعاگوہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دشمن عناصر قبائلی علاقے کے غیور عوام کوورغلا رہے ہیں لیکن ریاست نے ان عناصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی ، پوری قوم پا ک فوج کے پیچھے کھڑی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme