حکومت نے رواں ماہ عالمی بزنس ٹائیکونز کی آمد کی نوید سنا دی

Published on June 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

لندن (یواین پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے رواں ماہ عالمی بزنس ٹائیکونز کی پاکستان آمد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کی نوید سنادی۔لندن میں یو کے اور پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے مرعوب ہو کر مصر،ملائیشیا اور گلف ممالک سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں 9 بزنس ٹائیکونز پاکستان پہنچیں گے۔وہ سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کیارادہ رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان ان کی سرمایہ کاری کی مکمل حفاظت کرے گی اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں جن سے انھیں بھاری فائدہ ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes