پاکستانی 30جون تک بےنامی اثاثے ظاہرکردیں وزیر اعظم عمران خان

Published on June 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی 30جون تک بےنامی اثاثے ظاہرکردیں، حکومت کے پاس جومعلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں،حکومت کی سکیم سے فائدہ اٹھایا جائے ،30جون کے بعدآپ کواثاثے ظاہرکرنے کاپھرموقع نہیں ملے گا۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کاقرض 6ہزارسے30ہزارارب تک پہنچ گیا،پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اورسب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں،ٹیکس ادائیگی کے بغیرملک کوترقی نہیں دے سکتے،وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی سکیم میں سب شرکت کریں،30 جون تک اپنے اثاثے ،بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں،اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھائیں اوراپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں،انہوں نے کہا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں،4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون کے بعدآپ کواثاثے ظاہرکرنے کاپھرموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں،وزیراعظم نے کہا کہ اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی سکیم میں سب حصہ لیں،ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا،وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پیر کرکھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy