نیب کی ٹیم آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی

Published on June 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ہائیکورٹ سے میگا منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونےکے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم سابق صدر کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوگئی ، یہ ٹیم پارلیمنٹ ہائوس کیلئے روانہ ہوئی جہاں آصف علی زرداری موجود ہیں جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے بھی مدد مانگ لی گئی ۔ یادرہے کہ آصف علی زرداری فیصلے سے قبل ہی عدالت عالیہ سے چلے گئے تھے اور درخواست ضمانت میں پانچ بار توسیع کے بعد تقریباً اڑھائی ماہ بعد عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ تازہ تارین اطلاعات کے مطابق نیب کی ٹیم پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئی ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن کیانی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے نیب کی آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی استدعا منظور کر لی،آصف زرداری 28 مارچ سے آج تک 2 ماہ 12 دن کے لیے عبوری ضمانت پر رہے ہیں،ان کی عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع کی گئی ۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت نمٹا دی تھی جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔یہ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری کی اجازت دے دی

Readers Comments (0)