بھمبر،ڈی ایس پی کے گھر پر قاتلانہ حملہ خواتین اور بیٹیاں زدوکوب

Published on June 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

بھمبر (رپورٹ شاہدجنجوعہ )آزادکشمیر میں ڈی ایس پی کے گھر پر قاتلانہ حملہ خواتین اور بیٹیوں کو زدوکوب کیا گیا. حملہ تحریک انصاف کے مقامی پارلیمنٹیرین کے ایماء پر کیا گیا. متاثرین کی شکایت پر ایف آئی آر درج. پولیس حرکت میں آگئی لیکن شرپسند عناصر روپوش ہوگئے. علاقہ مکینوں اور اہل خانہ کے بقول دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد رزاق اور اسکا بھائی چوہدری رفیق شامل ہیں مگر اس کے ساتھ جتھے میں کرائے کے قاتل بھی شامل تھے.
وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آزاد کشمیر بااثر سیاسی غنڈوں کیخلاف فوری ایکشن لیں. غنڈہ گرد عناصر فرار ہوچکے انکی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے لیکن خدشہ یہ لوگ اسلام آباد میں چھپ گئے تو ازادکشمیر پولیس کیلئے گرفتاری مشکل ہوجائے گی. عجیب ماجرا ہے حکمران عوام کو انصاف دیتے ہیں لیکن یہاں اہل اقتدار کے حواری غنڈہ گرد عناصر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جو سرکاری ملازمین ہیں اور ایسے لوگ جنکا ماضی بے داغ اور جو فرض شناس آفیسرز ہیں.
ایسے شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دی جائے بیرون ممالک سے محب وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کا مطالبہ.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes