لاہور (یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ وزراءکے بیانات سے لگتاہے کہ حکومت اپوزیشن پر دباﺅ ڈال رہی ہے ،کس نے کب پکڑے جاناہے ، پیشگوئیاں وزرا کرتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاہے کہ وزراءکے بیانات سے لگتاہے کہ حکومت اپوزیشن پر دباﺅ ڈال رہی ہے ،آصف زرداری ہر پیشی پر پیش ہوتے رہے ہیں، حکومت کو غلطیوں سے سیکھنا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مفاہمت کا راستہ اپنایا تھا ، احتساب کا عمل شفاف ہونا چاہئے ، کس نے کب پکڑے جاناہے ، پیشگوئیاں وزراءکرتے ہیں،حکومتی پالیسیاں ملکی معیشت کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 7سو ارب روپے نئے ٹیکس لگادیئے تو غریب مارا جائیگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اناڑیوں نے ملک کا برا حال کردیاہے ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔