ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیں:ڈی پی او اسدسرفراز

Published on June 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ او رانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا پولیس افسران کی اولین ذمہ داری ہے ‘منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول میسر آسکے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کےخلا ف کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ جہانیاں کے وزٹ کے موقع پر کرائم میٹنگ کے دوران اپنے خطاب میں کیا جس میں ڈی اےس پی جہانیاں ‘ایس ایچ جہانیاں اورجملہ تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ڈی پی او نے کہا کہ کریمنل سرگرمیوں مےں ملوث گینگز اور مجرمان اشتہاریوں کو ترجیحی بنیاوں پر گرفتار کریں او رکرائم کنٹرول کرنے کےلئے موثر حکمت عملی اپنائیں اور ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ قانون کی حکمرانی ہرصورت یقینی بنائی جائے‘ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کیونکہ قانون کی بالا دستی سے ہی شہر میں امن قائم رہےگا۔انہوں نے کہاکہ جرائم کے خاتمہ کےلئے گشت کومزید موثراور مربوط بنائیں اور اپنے علاقہ کے نمبرداران سے رابطہ کوبہتر بناتے ہوئے ٹھیکری پہرہ کو فعا ل او رمنظم بنائیں اس سلسلہ میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔قبل ازیں ڈی پی او اسدسرفراز نے علاقہ معززین ‘ممبران امن کمیٹی اورنمبرداران سے مےینگ کی ۔انہو ں نے کہا کہ آپ جرائم کی نشاندہی کریں پولیس کاروائی کرے گی او ر میں امیدکرتا ہوں کہ ضلع کو امن کو گہوارہ بنانے کے لیے آپ پولیس کےساتھ اپنا مثبت تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر علاقہ معززین نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ جس طرح ڈی پی او اسدسرفراز اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ضلع خانیوال میں جرائم کے خاتمہ او رعوام کو انصاف کی فراہمی کےلئے دن رات کوشاں ہیں ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog