خوبصورت آواز خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہوتا ہے گلوکارہ جنیوا رائے
نئی دہلی(یواین پی) محفل موسیقی کی ایک شام معروف اداکارہ و گلوکارہ جنیوا رائے کے ساتھ منائی گئی تفصیل کے مطابق سٹی ہارڈ وار میں عید ملن پروگرام میں بھارتی اداکارہ و گلوکارہ جنیوا رائے نے اپنی آواز کا جادو جگا کر میلہ اپنے نام کر لیا اس موقع پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا خوبصورت آواز خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہوتا ہے مجھے خوشی ہوتی ہے کہ جب میرے پرستار میرے گائے ہوئے گیتوں کوپسند کرتے ہیں جب تک میرے چاہنے والے مجھے سنتے رہیں گے تب تک میں گاتی رہوں گی کیونکہ موسیقی روح کی غذا ہے اس لئے میں موسیقی نہیں چھوڑ سکتی ۔