اسلام آباد: (یواین پی) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا۔
بجٹ کی تقریر کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کاپیاں بھی نہیں دی گئیں۔ ٹیکسوں کی بھرمار پر احتجاج کیا۔ عوام دشمن بجٹ کو ایوان سے پاس نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی استعفیٰ دیں، ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں۔