حکومت نے بجٹ کے ذریعے نالائقی کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا: مریم نواز

Published on June 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

لاہور:(یواین پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج نہ صرف کاروباری طبقے بلکہ تنخواہ دار، دیہاڑی دار، نوکری پیشہ، مزدور سمیت محنت و مشقت سے کمانے اور کھانے والے ہر طبقے کو نواز شریف کی یاد تو آئی ہو گی۔ جس انسان کے گھر کے اخراجات سمیت اس کا ذاتی خرچ اسکے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہو، اس کو مزدور اور محنت کش کے خاندان سمیت 15000 میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس بھی کیسے ہو گا؟مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے زریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔ نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بجٹ نہیں، ملکی نااہلوں اور عالمی ساہوکاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، غربت کی یہ کالی دستاویز نا اہل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes