کوئی شک نہیں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف مشکل ہے: حماد اظہر

Published on June 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف مشکل ہے۔ بجٹ کے ذریعے ناقص پالیسیوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرینگے۔ بے نامی جائیدادوں پر قوانین لاگو کر دیئے گئے ہیں۔ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ ہم نے پچھلے سال بیرونی قرضہ کم لیا۔ تجارتی خسارے کوچارارب ڈالر کم کیا ہے۔ بجٹ پاس ہونے کے بعد ایف بی آرکا روڈ میپ پیش کریں گے۔ ہم نہیں کہہ رہے 8 ماہ کے دوران دودھ کی نہریں بہا دی ہیں۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 50 ہزار روپے آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ ایمنسٹی سکیم میں بہت زیادہ لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے مایوسی نہیں ہے۔ بہت بڑی تعداد میں ڈرافٹ فارم کوفل کیا گیا ہے۔ سکیم کے حوالے سے ایف بی آر کی ہیلپ لائن سے 24 گھنٹے معلومات لی جاسکتی ہے۔ تیس جون کے بعد بھرپورطریقے سے ڈیٹا کواستعمال کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes