لاہور(یواین پی) احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہاﺅسنگ کیس کی سماعت آج ہو گی ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف عدالت میں پیش ہوں گے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ کیس کی سماعت آج ہو گی ،صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اپنی وکلا کے ہمراہ آج عدالت میں پیش ہوں گے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیاجبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی ،آج عدالت نے شہباز شریف کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ۔