شنگھائی تعاون تنظیم کا2روزہ سربراہ اجلاس آج بشکیک میں ہوگا،وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات طے

Published on June 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)شنگھائی تعاون تنظیم کا2روزہ سربراہ اجلاس آج بشکیک میں ہوگا،وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا2روزہ سربراہ اجلاس آج بشکیک میں ہوگا،کرغیزستان کے صدراجلاس کی صدارت کریں گے،ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعظم سربراہ اجلاس کے2سیشنزمیں خطاب کریں گے،پاکستان اوربھارت سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کی روسی صدرسے سائیڈ لائن پرملاقات طے ہے ،پاک بھارت وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات بھی متوقع ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes