لاہور(یواین پی) ن لیگ کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواستیں مستردکرنے کاتحریری فیصلہ جاری کردیاگیا،ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے 5صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے خلاف الزامات کی دستاویزات مانگی تھیں،ملزم نے گرفتاری کی وجوہات ریکارڈکاحصہ بنانے کی استدعاکی تھی، ملزم نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے خط کی نقل فراہمی کی استدعاکی،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازدستاویزات کی عدم فراہمی کادعویٰ نہیں کرسکتے،حمزہ شہبازکوتمام دستاویزات فراہم کی جاچکی ہیں،ایف ایم یوکے خط کی دستاویزات ملزم کو نہیں دی جاسکتیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آئینی درخواست کے ذریعے ضمانت پررہائی کی استدعاکی،ملزم کے وکلانے دلائل کے بعدضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں،فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواستیں واپسی کی بنیادپرخارج کی جاتی ہیں۔