سوات (یواین پی) سوات ، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلہ ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق سوات ، ملاکنڈ اور لوئر دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے بعد ان اضلاع میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔