لاہور(یواین پی)پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں حکومت کےخلاف جدوجہد پر اتفاق ہوگیا،بجٹ کے متعلق مشترکہ عملی کےلئے اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،ملاقات میں اتفاق کیاگیا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے تو ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز اور دیگر نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا،ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قریبی رفقا نے بھی شرکت کی ،ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں حکومت کےخلاف جدوجہد پر اتفاق ہوگیا،بجٹ کے متعلق مشترکہ عملی کےلئے اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،ملاقات میں اتفاق کیاگیا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گیاس موقع پر مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ دونوں جماعتوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں،معاشی بحران ناقابل برداشت صورت حال اختیارکرچکاجبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پھانسی سے ملک بدری اورجیلیں دیکھنے والی جماعتوں کوڈرایانہیں جاسکتا،ووٹ چوراورکٹھ پتلی حکومت عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی۔