رحیم یار خان (یواین پی)برقعہ پہن کر معشوقہ سے ملنے جانے والا پولیس کانسٹیبل پکڑا گیا،ہل علاقہ خوب درگت بنائی۔ بتایاگیا ہے کہ خان پورتھانہ سٹی خان پور کا پولیس کانسٹیبل برقعہ پہن کر معشوقہ کو ملنے بیوٹی پارلرظاہرپیر گیا جہاں اہل علاقہ نے شک گزرنے پر ججہ عباسیاں کے قریب پکڑ کر درگت بنا ڈالی ۔پولیس کانسٹیبل کا کارڈ بر آمد ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔کانسٹیبل نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی بار معشوقہ کو ملنے ظاہرپیر پہنچا ہوں آج لوگوں نے پکڑ لیا۔ڈی پی او رحیم یار خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔کانسٹیبل کو معطل کر کے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔