امیر قطر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، اربوں ڈالر کے معاہدے ہونگے

Published on June 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

قطر(یواین پی) پاکستان کے لئے اب تک کی سب سے بڑی خبر، قطر پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار، امیر قطر تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس موقع پر 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس قبل سعودی عرب 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کر چکا ہے۔امیر قطر تمیم بن حماد الثانی کے دورے کا دورانیہ ابھی طے کیا جارہا ہے۔ امیر قطر کے ساتھ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题