اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ سزامعطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں دلائل دیں گے ۔