وینزویلا کی حکومت نے احتجاجی مظاہروں پرقابو پانے کیلئے فوج کی مدد حاصل کرلی

Published on February 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

\"11\"
کراکس ۔۔۔ وینزویلا کی حکومت نے احتجاجی مظاہروں پرقابو پانے کیلئے فوج کی مدد حاصل کرلی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کا دستہ سان کرستوبال نامی شہر میں موجود ہے ۔ملک کے وزیرداخلہ میکوٹیل رورریگز نے بتایا کہ فوجی اہلکار اس شہر سے دارالحکومت کراکس کو آنے والے تمام راستوں کی نگرانی کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ شہر سان کرستوبال حکومت مخالف مظاہروں کا گڑھ ہے ۔ گزشتہ 2 ہفتوں سے وینزویلا میں افراط زر ‘ بدعنوانی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کی خلاف احتجاج جاری رہے جس میں اب تک کم ازکم 4 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme