قومی حمایت سے فوج ملکی دفاع کا فریضہ انجام دیتی رہے گی، آرمی چیف

Published on June 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔خطاب میں آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے اور پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کیلیے مکمل طور پر مصروف عمل ہے۔آرمی چیف مزید کہنا تھا کہ پاک فوج قومی حمایت سے ملک کا دفاع اورسیکیورٹی کا فریضہ اداکرتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes