بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر بھائی کے ہاتھوں‌ بھائی لقمہ اجل

Published on June 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

قصور(یواین پی) نواحی علاقہ کوٹ خوشحال سنگھ میں بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل اور دو بھتیجوں کو زخمی کردیا۔گزشتہ روز مقتول محمد اشرف کی بکریاں اسکے بھائی محمد ارشد کے کھیت میں جا کر چارہ کھانے لگیں جس پر محمد ارشد طیش میں آگیا اور اسنے بھائی محمد اشرف اور اسکے بیٹوں پر اندھادھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجہ میں محمدارشد فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکے دونوں بیٹے تصدق اور ذوالقرنین زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے ملزمان محمد ارشد اور اسکے تین بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme