جہانیاں(یو این پی ) تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر135دس آر قدیم کا رہائشی محمد اویس ولد اشفاق احمد جو کہ کوئٹہ کے اندر حسا س ادارے کا ٹرینی ملازم تھا،گھر سے سودا سلف لینے ٹھٹھہ صادق آباد گیا،مگر گھر واپس نہ آیا اس کا موبائل فون بھی بند ہے،جبکہ ہر جگہ تلاش کے باوجود کوئی علم نہ ہوسکاہے،جبکہ نواحی چک نمبر132دس آر قدیم کے رہائشی معروف سیاسی سماجی شخصیت اسلام دین خان کا بیٹا محمدعادل خان جوکہ نوشہرہ میں حساس ادارے کا ٹرینی ملازم تھا اپنے گھرسے پل 132سے بذریعہ ملتان نوشہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے،اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند جارہاہے،دونوں حساس اداروں کے ملازمین کے اچانک یوں لاپتہ ہونے پر علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے،جبکہ تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکاہے،جبکہ ورثاءشدت غم سے نڈھا ل ہیں،لہواحقین نے دونوں نوجوانوں کے مبینہ اغواءکا خدشہ ظاہر کیاہے،جبکہ پولیس ،سکیورٹی اداروں کو بروقت اطلاع کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکاہے،ٹھٹھہ صادق آباد کی سیاسی سماجی عوامی شخصیات نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر وزیر اعظم،آرمی چیف،وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لیکر دونوں کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے