دہلی (یواین پی) بھارتی حکومت نے پاکستان سے ہجرت کرکے جانے والے 34شہریوں کو بھارتی شہریت دے دی ۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پاکستانی دس سال پہلے پاکستان سے ہجرت کرکے راجستھان گئے تھے اور وہیں مستقل رہائش اختیا رکر لی تھی، بھارتی ریاست راجستھان اب تک پاکستان سے ہجرت کرکے جانے والے79پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دے چکی ہے۔