سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ایشیاءفیسٹول کا انعقادآج سے شروع ہوگا
جدہ(یواین پی ) پاکستان کے نامور گلوکارآج بروز جمعہ 21 جون جدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ایشیاءفیسٹول کے انعقاد جو موسم جدہ کے تحت ہورہا ہے جس میں ہزاروں افراد کے شرکت متوقع ہے ہندوستان اور پاکستانی فنکار حصہ لینگے یہ فیسٹول تین روز جاری رہے گا 21 جون کو ابرار الحق اور نعیم سندھی اپنے فن کا مظاہرہ کری گے فیسٹول میں بچوں اور شرکت کرنے والوں کیلئے کھانے پینے اور کھیل کے اسٹال لگائے گئے ہیںداخلہ بذریعہ ٹکٹ ہوگایہ پہلی دفعہ حکومتی ادارے نے فنکاروں کو ویزے فراہم کئے ہیں تاکہ یہاں رہنے والے ایشیاءسے تعلق رکھنے والے اور انکے اہل خانہ لطف اندوز ہوسکیںپاکستانی کمیونٹی نے خادم الجرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کہ وہ تارکین وطن کی تفریح کیلئے بھی بھرپور تعاون کرتے ہیں ۔