آئمہ بیگ پیرس میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے لگیں

Published on June 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

لاہور: (یو این پی) گلوکارہ آئمہ بیگ پیرس میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے لگیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ان دنوں نجی دورے پر فرانس میں ہیں، فرانس کے دارالحکومت میں پیرس میں سیاحت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔گلوکارہ آئمہ بیگ اکثر اوقات اپنے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں وہ بتاتی ہیں کہ سیاحت کا جنون کی حد تک شوق ہے، مختلف ممالک کے جب بھی دورے کرتی ہوں تو فارغ اوقات میں سیاحت کا جنون پورا کرنے کے لیے ایسی جگہ جانا چاہتی ہوں جہاں قدرتی حسن موجود ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ بے شمار فلموں اور ڈراموں کے لئے گانے گا چکی ہیں۔ ان کے گائے ہوئے او ایس ٹی’جاتجھے معاف کیا‘ نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی جسے بھارتی گلوکارہ سونو ککڑ نے بغیر اجازت گا کر وڈیو بھی یو ٹیوب پر ریلیز کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes