قصور(یواین پی)ریلوے روڈ قصور سے بنک سے رقوم لیکر جانے والی وین کا ڈرائیور 40 لاکھ کی رقم لیکر فرار ھو گیا۔ایک نجی کمپنی کی وین کا سیکیورٹی گارڈ شہزاد محمود نے پولیس تھانہ اے ڈویڑن میں درخواست دی ھے کہ وہ بمعہ عامر اور ڈرائیور محمد اکرم سنہری بنک کھڈیاں خاص سے چالیس لاکھ کی رقم لیکر ریلوے روڈ قصور آئے اور میں اور عامر ایم سی بی بنک سے رقم لینے گئے اور واپس آئے تو ڈرائیور وین سمیت غائب تھا۔پولیس نے بنک سے تھوڑی دور حاجی فرید روڈ سے وین برآمد کر لی جبکہ ڈرائیور 40 لاکھ سمیت فرار ھونے میں کامیاب ھو گیا۔پولیس نے وین کے دو سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کر دی ہے۔