کویت( یواین پی) پیپلزکلب کویت کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ انتہای جوش وجذبہ سے منائی گئی تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 66ویں سالگرہ کی تقریب جلیب الشویخ رانا فاروق کے آفس میں زیر صدارت صدر پیپلز کلب کویت عتیق عدنان نے کی جس کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری میاں اشتیاق تھے تقریب میں سینئر نائب صدر چوھدری اشرف ڈپٹی جنرل سیکرٹری گلف چوھدری ضیاالرحمان گریوال محمد طارق جیالا یوتھ رھنما عدیل نواز چوھدری اکرم کاشف رحمان عمران خالد ملک عثمان اصغر علی بھٹی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے انکی ملک سے آمریت کے خاتمہ کے لیے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کو سہنری حروف میں لکھا جائے گا مقررین نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور آخر میں کیک کاٹ کر بی بی شہیدکو خراج تحسین پیش کیا گیا