مریم نواز 7 جولائی کو حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرینگی

Published on June 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

منڈی بہاؤالدین: (یواین پی) مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا، مریم نواز 7 جولائی کو منڈی بہاؤالدین میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی نتائج بدلے گئے، آج ملک خطرات میں ہے تو طاہرالقادری سکون سے باہر بیٹھا ہے، نوازشریف اپنی بیٹی کو لیکر آئین کی بالا دستی کیلئے اڈیالہ جیل گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے بجٹ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے۔ آج ہم نہ نکلے تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے، پاکستان کے آئین، پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کو خطرہ ہے، 22 کروڑ عوام کو مریم نواز کے ساتھ نکلنا ہو گا تبھی پاکستان کو بچایا جا سکتا ہے، مریم نواز نے ہتھکڑیاں پہننے کے لیے چوڑیاں پہننا چھوڑ دیاہے۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نواز شریف نے ایٹمی ملک بنایا، اس بجٹ کو نامنظور کرنے کا نعرہ عوام میں سے اٹھے گا، ملک کو ایتھوپیا اور صومالیہ بنایا جا رہا ہے، نواز شریف کو ووٹ کو عزت دینے کے نعرے کی پاداش میں جیل میں ڈالا گیا ہے، ہرشہری 7جولائی کے جلسہ میں شرکت کے لیے گھر سے نکلے اور پاکستان کو بچالے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes