میری پریس کانفرنس کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مریم نواز

Published on June 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کو اخبارات اور میڈیا میں سیاق وسباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب واحترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے، وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے۔مریم نواز نے لکھا کہ بجٹ تقریر کے دوران میاں شہباز شریف صاحب نے کہا کہ ان کی میثاق معیشت کی پیشکش کو جو انہوں نے ستمبر 2018ء میں کی تھی، اس کو پائے حقارت سے ٹھکرایا گیا جس کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں میں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے اور معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے میرے بیان کو جس طرح پیش کیا گیا اس سے میری اور میرے چچا کی دل آزاری ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题