لاہور: (یواین پی) لیجنڈ پنجابی اداکارہ انجمن نے پروڈیوسر اور فلمسٹار وسیم احمد عرف لکی علی سے نکاح کر لیا۔ کہتی ہیں اکیلے پن کے باعث زندگی گزارنا مشکل تھی، تنہائی دور کرنے کیلئے جیون ساتھی چنا۔گفتگو کرتے ہوئے انجمن نے بتایا کہ نکاح کرنے کی سب سے بڑی وجہ تنہائی اور اکیلا پن تھا۔ تنہا زندگی کیسے گزاری جا سکتی تھی۔ تاہم میں نے سب سے پہلے اپنے بچوں سے اس بات کی اجازت لی۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا شرعی حق ہے کہ اپنی زندگی کا اچھا فیصلہ کریں۔ انجمن کا کہنا تھا کہ لکی علی سے پرانی جان پہچان نہیں تھی۔ پانچ ماہ پہلے باقاعدہ ملاقات ہوئی۔اداکارہ انجمن نے کہا کہ لکی علی بہت اچھے انسان ہیں، ان کے خاندان نے مجھے عزت دی اور قبول کیا۔ گھر، گاڑی اور دولت سب میرے پاس پہلے سے موجود ہے، کوئی کسی کو اپنا نام دے شریک سفر بنا لے، اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لکی علی نے مجھے عزت دی، مجھے تحفظ کا احساس دیا۔ میرا اپنا ڈیفنس میں ایک کنال کا گھر ہے۔ میرے متعلق افواہیں پھیلانے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، صدا کسی نے نہیں رہنا جو زندگی سے اسے پیار محبت سے گزارنا ہی بہتر ہوتا ہے۔