بھارتی فوج کی ایک اور ناکامی، پاکستانی آبدوز کا پتا نہ چلا سکی

Published on June 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ساٹھ جنگی جہاز اور کئی طیارے ایک پاکستانی آبدوز کا پتا نہ چلا سکے۔ بالاکوٹ واقعہ کے بعد تھرتھر کانپتی انڈین نیوی اکیس روز پی این ایس سعد کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہی۔ بھانڈا پھوٹنے پر بھارتی میڈیا اپنی فوج پر برس پڑا۔جدید ترین ریڈار، درجنوں جنگی بحری جہاز اور سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی بھی بے کار، انڈین نیوی اکیس روز تک پاکستانی آبدوز ڈھونڈنے کیلئے سمندر میں ماری ماری پھرتی رہی۔بھارتی میڈیا نے اپنی ہی سمندری فورس کی ناکامی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ہمیشہ آگ بھڑکانے والا بھارتی میڈیا بھی پاکستان نیوی کی جنگی مہارتوں کا معترف نکلا۔انڈین میڈیا کے مطابق بالاکوٹ واقعہ کے بعد پی این ایس سعد اعلیٰ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی نیوی کی نظروں سے اوجھل ہوگئی۔ پاکستان کی جدید ترین آبدوز نے جنگی پوزیشن لی تو بھارت کو خطرہ پڑ گیا کہ کہیں آبدوز گجرات کے ساحل یا ممبئی میں مغربی بیڑے کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ نہ کر دے۔بھارتی میڈیا اپنی سمندری فورس پر برس پڑا۔ میڈیا کے مطابق ساٹھ جنگی جہاز اور متعدد طیارے آبدوز کی تلاش کے لیے تعینات کئے، مگر جدید سیٹلائٹ سے مدد لینے کے باوجود نکمی بھارتی بحریہ کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔اکیس روز بعد پتا چلا کہ پی این ایس سعد پاکستان کے مغربی حصے میں بھارت کے خلاف پوزیشن سنبھالے ہوئے تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes