اسلام آباد: (یواین پی) گیس صارفین کیلیے بری خبر آ گئی، وفاقی حکومت کی طرف سے نرخوں میں 200فیصد اضافہ کی سمری تیار کر لی گئی۔پٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوا دی ہے۔ ای سی سی آئندہ اجلاس میں سمری پر غور کرے گی۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 200 فیصد مہنگی ہو گی۔دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے گیس نرخ 31 فیصد مہنگی ہو گی۔ ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے گیس 50 فیصد مہنگی ہو گی۔ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے گیس 75 فیصد مہنگی ہو گی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ تین سو یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 100 فیصد بڑھے گی۔