اسلام آباد سے کچھ روز قبل اغواء ہونے والا مغوی لڑکا کنڈیارو موٹروے پولیس نے بازیاب کروالیا

Published on June 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی) اسلام آباد سے کچھ روز قبل اغواء ہونے والا مغوی لڑکا کنڈیارو موٹروے پولیس نے بازیاب کروالیاتفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کچھ روز پہلے اغوا کیا ہوا بچہ گیارہ سالہ عبداللہ ولدیت ملک ابرار رہائش جی-11 اسلام آباد موٹروے پولیس کنڈیارو نے نیشنل ہائی وے سے بازیاب کروا لیا اور بچے کو اغوا کرنے والا ملزم محمد کامران کو گرفتار کر لیا اس موقع پر موٹروے پولیس کے ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے اغوا ہونے والا بچہ رات چیکنگ کے دوران بازیاب کروا لیا اور ساتھ میں جوابدار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے بچے کے والدین سے اسلام آباد رابطہ کیا گیا ہے وہ اس کو لینے آرہے ہیں ساتھ میں اسلام آباد پولیس ملزم کو لینے آرہی ہے.بچے کے ورثاءنے اسلام آباد تھانے پر بچے کے اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی ہوئی ہے موٹروے پولیس کنڈیارو کے اس کاروائی کو بڑا سراہا جا رہا ہے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy