پیرس: (یواین پی) پیرس میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا جس پر شہریوں نے پولز کا رخ کر لیا۔فرانس میں شدید گرمی کے باعث ہائی الرٹ جاری، پیرس سمیت متعدد علاقوں کو اورنج زون قراردے دیا گیا۔ درجہ حرارت چالیس سے 47 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گرمی سے بچنے کےلیے لوگوں نے پولز کا رخ کر لیا، سڑکوں پر لگے فاؤنٹین میں نہا کر گرمی کی شدت کم کرتے رہے۔دوہزار تین میں فرانس میں ایسی ہی شدید گرمی پڑی تھی جس میں پندرہ ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔