ضلع قصور میں کرائم کی شرح میں ہوش ربا اضافہ

Published on June 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

قصور(یواین پی )جون میں ضلع قصور میں کرائم کی شرح میں ہوش ربا اضافہ،گرونواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی مختلف پانچ وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں کو لاکھوں کے مال سے محروم کر دیا۔فیروز پور روڈ اقبال نگر کے قریب دو ڈاکووں نے کار سوار عرفان احمد سے پانچ ہزا رکی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور دیپالپور روڈ فتح پور کے قریب دو ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار آصف سے دس ہزار کی رقم اور موبائل فون لوٹ لیا اور اسی طرح پرناواں بائی پاس پھولنگر کے قریب دو ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار سلطان نامہی شخص سے موٹرسائیکل، سات ہزار کی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور ملتان روڈ پتو کی میں واقع ایک جنر ل سٹور پر تین ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر سٹور کے مالک نعمان احمدسے بیالیس ہزار کی نقدی لوٹ کرلے گئے جبکہ الہ آباد کے علاقہ اقبال ٹاون میں نا معلوم چور محمد عرفان کے گھر ان کی غیر موجودگی میں آئے اورگھر سے تین لاکھ کی رقم اور دو تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes