لاہور: (یواین پی) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی میں گراں قدر خدمات پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی۔اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ موسیقی سے لگاؤ نے آج مجھے بلندیوں تک پہنچا دیا۔ اعزازی ڈگری ملنے کے بعد راحت فتح علی خان 27 جون کو اکسفورڈ ٹاؤن ہال میں پر فارم بھی کریں گے۔