نیوزی لینڈ سے شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

Published on June 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی ) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے ساتویں میچ میں ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرایا اور اس فتح میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی اور ٹیم کو شاندار کم بیک کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شاندار کارکردگی پر بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو خصوصی مبارکباد دی۔ خیال رہے میچ میں بابر اعظم 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ حارث سہیل 68 رنز بناسکے اور ساتھ ہی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔یاد رہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سینئرز کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا لیکن پاکستان بھارت کیخلاف میچ ہار گیا تھا، اس میچ میں پاکستان نے پلیئنگ الیون میں تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک کو نوجوان حارث سہیل پر اور حسن علی کو شاہین شاہ آفریدی پر ترجیح دی تھی تاہم شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی نے 9 اوورز میں 84 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy