لاہور(یواین پی) سٹیج اداکار طارق ٹیڈ ی نے سابق بیوی کو خرچے کیلئے ایک لاکھ روپے ادا کردئیے جس پر فیملی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے کیس کی سماعت ، وکیل نے طارق ٹیڈی کی سابق بیوی عاصمہ کو ایک لاکھ روپے خرچہ ادا کرنے کی رسید عدالت میں جمع کرائی جس پر طارق کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے۔واضح رہے طارق ٹیڈی کی بیوی عاصمہ سے 2بچیاں ہیں جن کا عدالت نے 14ہزارروپے ماہانہ خرچ مقررکررکھاہے۔