اے پی سی سے مراد دراصل آل پارٹی پرسنل کنسرن (ذاتی ایجنڈا) ہے اعجازالحق

Published on June 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ محمد اعجازالحق نے کہا ہے کہ اے پی سی سے مراد دراصل آل پارٹی پرسنل کنسرن (ذاتی ایجنڈا) ہے ،کیونکہ یہ لوگ قوم کیلئے نہیں صرف ذاتی مفادات کیلئے جمع ہوئے ہیں اور ان کے درمیان کوئی اور قدر مشترک نہ ہے بلکہ یہ سارا کچھ کرپشن بچاﺅ مہم کا حصہ ہے ،انہوں نے ان خیالات کااظہار ہارون آباد کے میڈیا نمائندگان کیساتھ خصوصی گفتگو میں کیا ،ایک سوال کے جواب میں اعجازالحق نے کہا کہ دراصل امریکہ ، اسرائیل ،بھارت ہم پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے کے بعد ملک کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے درپے ہے اور بدقسمتی سے اس میں ہمارے نادان دوست بھی حصہ بن رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سفید دھن اور کالا دھن کے چکر سے نکلیں اور قوم کو یہ باور کرائیں کہ قوم کیلئے اپنی خواہشات کو قربان کریں اور غیر ملکی درآمدات کی حوصلہ شکنی کریں ،مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ نے مزید کہا کہ جس طرح ایران نے امریکی بحران کے مقابلے کیلئے اور کمربستہ ہوگئے اس طرح ہمیں بھی متحد اور یک زبان ہونا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے بھی ایک ذریعہ سے دعوت کا کہا گیا لیکن میں نے اس ایجنڈا کو مسترد کردیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy